ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری سجاد نذیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پارٹی امور سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوید کوہلی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں چوہدری سجاد نذیر کو قاضی اسحاق میمن، وقار نسیم وامق، زکیر احمد بھٹی، الیاس رحیم اور اعجاز رحیم نے خیر مقدم کیا۔
اس موقعہ پر صدر پی وائے او گلف احتشام جاوید کوہلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پیپلز پارٹی کے ورکرز خصوصاً نوجوانوں کو منظم اور متحرک کیا جا رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری سجاد نذیر نے اوورسیز پیپلزپارٹی اور پی وائے او عہدیداروں اور ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور ان کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔