نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں43ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایمان افروز محفل کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت موقع پر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں43ویں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایمان افروز محفل کا انعقاد ۔ محفل کی نقابت مسجد کے پیش رو امام ممتاز جید عالم مولانا قاری خادم حسین چشتی نے ادا کی ۔ تلاوت کلام پاک کی بابرکت سعادت قاری عبد الحفیظ کو نصیب ہوئی ۔

خطیب پاکستان واعظ شیریں بیاں صاحبزادہ مولانا طیب ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ مجھے نون اور قلم کی قسم میرے محبوب تیرے اوصاف عظیم ہیں ۔ مشکرین مکہ نے آقائے کائنات کو ہر طرح کی تکلیف پہنچائی لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل سے کہا جاؤ میرے پیارے محبوب سے کہو کہ آپ نے جواب نہیں دینا میں جواب دوں گا ۔ آقائے کائنات دو جہاں کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے۔

انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا والدین کی قدر کیا کرو کیونکہ انکی محبت اولاد کے لیے لازوال ہوتی ہے ۔ آقائے کائنات نے ہمیشہ غریبوں مسکینوں کو نوازا ۔انکا کہنا تھا کہ جب ہمارے پیارے نبی دنیا میں تشریف لائے تو امن،عدل و انصاف کا درس دیا ہم میلاد النبی کو منانے کے ساتھ آقائے کائنات کی سیرت کو اپنائیں اور دنیا پر ظاہر کریں کہ انکو پتہ چلے کہ اگر آقائے کائنات کے نوکروں کا یہ مقام ہے تو آپؐ کی عظمت کا مقام کیا ہو گا، حافظ نسیم چشتی نے کہا کہ محفل نے روحانی و وجدانی کیفیت طاری کر دی۔

ممتاز جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں میلاد کیوں مناتے ہیں، اسکی وجہ آقائے کائنات کی حضرت آمنہ کے ہاں پیدائش ہوئی ،میلاد النبی دنیا میں شرک کا علاج ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں میلاد النبی پچھلے 43 برسوں سے آقائے کائنات کی ولادت باسعادت کی رات عین اسی وقت مناتے ہیں۔پاکستان سے آئے علامہ محمود احمد قادری نے کہا امن کے ساتھ سرکار دوعالم کی اکتبا اور نظرے کو اپنا عمل بنائیں پورے عالم میں اللّٰہ تعالیٰ اسلام کو کامیابی عطا فرمائے گا۔

مولانا فیصل یعقوب نے میلاد النبی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس شام کی خوشی منائی ہے جس رات اللّٰہ تعالیٰ نے انسانیت کو سب سے بڑا انعام آقائے کائنات کی صورت میں عطا کیا انکا کہنا تھا کہ جشن ولادت کے ساتھ ہمیں آقائے کائنات کی سیرت کو بھی اپنانا اور یاد رکھنا چاہیے ۔

محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے صاحبزادہ وقاص خادم ، بشارت منیر ، قاری شبیر احمد ، مولانا فاروق ، حافظ جاوید اقبال ، حافظ انور نے آقائے پر درود و سلام پیش کیا ۔ تمام مہمانوں نے نگینہ جامع مسجد اولڈہم کی انتظامیہ کمیٹی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد کیا ۔شرکائے محفل کا کہنا تھا کہ آقائے کائنات کا جشن ولادت باسعادت منا کر ہمیں دنیا کو امن محبت باہمی ہم آہنگی کا پیغام دینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!