لندن(نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل قرآت و نعت کونسل برطانیہ کی جانب سےرمضان المبارک میں رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں امام حافظ نعمان طاہر اور فاروق احمد چیمہ کی قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں دستار بندی کی گئی۔
چیئرمین انٹرنیشنل قرآت و نعت کونسل چودھری نصیر احمد ساہیوالی،صدر وسیم چودھری نے دستار بندی کی۔
یاد رہے صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم کے چیئرمین وسیم چودھری حالیہ دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تحائف مدینہ منورہ سے اپنے ساتھ لائے تھے۔