رہنماپی ٹی آئی رانا یاسین کی جانب سے انصاف ہاؤس سویڈن میں اظہار تشکر کی تقریب کا اہتمام

0

تقریب میں تحریک انصاف کی مرکزی،مقامی قیادت اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی

ہم امید کرتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،رہنما پی ٹی آئی

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا یاسین کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سردار سبطین خان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مز اری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر انصاف ہاؤس سویڈن میں اظہار تشکر منانے کےلئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں تحریک انصاف کی مرکزی ،مقامی قیادت اور کارکنا ن نے بھر پور شرکت کی،پی ٹی آئی کےسینئررہنماؤں کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوںکو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گےاور سانحہ میں ملوث ملزمان کو سرکاری عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیں گے اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مریم نواز لوگوں کو بلیک میل اور اُن کی ویڈیوز لیک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتیں،ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ آج ہر سطح پر ذلیل و رسواہورہی ہے۔

انشااللہ پرویز الٰہی تب تک وزیر اعلیٰ ہیں ،جب تک عمران خان انہیں کہیں گے،کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی سویڈن چوہدری رفاقت علی گجر نے آنے والے معزز شرکا کو ویلکم کیا اور انکا شکریہ ادا کیا کہوہ ورکنگ ڈے میں اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!