جوہانسبرگ میں بنگلہ دیشی کے ہاتھوں پاکستانی نوجوان قتل

0

جوہانسبرگ(تارکین وطن نیوز)جوہانسبرگ میں پاکستانی نوجوان کو چاقو کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتادیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک بنگلہ دیشی شخص نے پاکستانی نوجوان منصور اشرف کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، جوہانسبرگ میٹرو پولیس نے بنگلہ دیشی قاتل کوگرفتار کر لیا ۔

بنگلہ دیشی نوجوان نے سمال سٹریٹ جوہانسبرگ میں منصور اشرف پر چاقو کے پے درپے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،بعدازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

منصور اشرف کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ میفئر مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نےجنوبی افریقہ کی حکومت سے درخواست کی گئی کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!