متحدہ عرب امارات میں مقیم سیالکوٹیوں نے’’سیالکوٹ کو ڈویژن بناؤ‘‘تحریک کی حمایت کر دی

0

ڈویژن کا درجہ پانا سیالکوٹ کا حق ہے جو اسے دیا جانا چاہیے، چودھری طاہر محمود ہندلی

سیالکوٹ کو ڈویژن کا درجہ بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا لیکن سابقہ سیالکوٹی سیاست دانوں نے کوئی دل چسپی نہیں لی

اپنی مدد آپ کے تحت متعدد میگا پروجیکٹس مکمل کرنے والے شہر سیالکوٹ کوجلد از جلد ڈویژن بنانے کا اعلان کیا جائے،اوورسیز سیالکوٹی

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں مقیم سیالکوٹیوں نے ’’سیالکوٹ کو ڈویژن بناؤ‘‘ تحریک کی حمایت کر دی، اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ کوجلد از جلد ڈویژن بنانے کا اعلان کیا جائے۔

گزشتہ دنوں سیالکوٹ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری طاہر محمود ہندلی سابق ایم پی اے ترکی جاتے ہوئے چند دن کے لیے دبئی میں رکے اور یہاں ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں لوگوں سے ملاقات کی،سیالکوٹی ہونے کے ناطے دبئی میں مقیم ایک پرانے بزنس مین میاں غلام محی الدین نے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ان کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے بیشمار لوگوں، ووٹروں اور سپورٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع ایک سوال کے جواب میں چودھری طاہر محمود ہندلی نے کہا کہ ڈویژن کا درجہ پانا سیالکوٹ کا حق ہے جو اسے دیا جانا چاہیے،دراصل سیالکوٹ کو ڈویژن کا درجہ بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا لیکن سابقہ سیالکوٹی سیاست دانوں نے اس سلسلہ میں کوئی دل چسپی نہیں لی،سیالکوٹ زندہ دل لوگوں کا شہر ہے جہاں صنعت کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد میگا پروجیکٹس مکمل کئے ہیں۔

سیالکوٹ صنعت کاروں، کاروباری لوگوں، کاریگروں، پڑھے لکھے لوگوں اور عظیم مشاہیر کا بین الاقوامی شہر ہے، جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، امارات میں مقیم سیالکوٹیوں نے دیگر ممالک میں مقیم سیالکوٹیوں کی بھرپور آواز بنتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ کو جلد از جلد ڈویژن کا درجہ دیا جائے تا کہ مستقبل میں یہاں کے لوگوں کو مختلف النوع کاموں کے سلسلہ میں گوجرانوالہ اور لاہورنہ جانا پڑے۔

اوورسیز سیالکوٹیوں نے’’سیالکوٹ کو ڈویژن بناؤ‘‘تحریک کی حمایت کرتے ہوئے تحریک کے خالق سماجی سائنس دان اور معروف سوشل ورکر عبدالشکور مرزا کو اپنی طرف سے بھرپورتعا ون کا یقین دلایا ہے اور’’سیالکوٹ کو ڈویژن بناؤ‘‘ تحریک شروع کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!