ہائی کمشنرپاکستان آمنہ بلوچ سے مسلم لیگ ن ملائشیاء کی نومنتخب باڈی کے وفد کی ملاقات

0

وفد میں صدر مسلم لیگ ن نثار مہر،جنرل سیکرٹری علی سلطان،سینئر نائب صدر خرم عباسی،چیرمین ڈاکٹر مبشر اور سرپرست اعلیٰ ملک ذاکر حسین شامل تھے

ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی

کوالالمپور(محمد وقارخان)مسلم لیگ ن ملائشیاء کی نومنتخب باڈی کے وفد نے پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر مسلم لیگ ن نثار مہر ، جنرل سیکرٹری علی سلطان ، سینئر نائب صدر خرم عباسی، چیرمین ڈاکٹر مبشر اور سرپرست اعلیٰ ملک ذاکر حسین شریک ہوئے۔

ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

ہائی کمیشن کے آفیسرز نے عوامی مسائل کے حل کے لیے نومنتخب عہدیداران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مسلم لیگ ن ملائشیا کے اراکین کے لیے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران، ہر صورتحال میں ہموطنوں کی فلاح کے لیے اپنی پوری توجہ اور مکمل توانائی صرف کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!