راجہ ابوبکرآفندی پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کےقائم مقام جنرل سیکریٹری تعینات

0

وہ بطورانفارمیشن سیکریٹری پی ایم ایل ن متحدہ عرب امارات کے طور پربھی کام کرتے رہیں گے

جنرل سیکریٹری کا عہدہ چوہدری ظفر اقبال کی وفات کے بعد خالی ہوا تھا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے لیے راجہ ابوبکر آفندی متحدہ ایکٹنگ جنرل سیکریٹری تعینات ۔ صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے چارج دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل افئیرز کی سینئر قیادت نے مشاورت اورمحمد اسحاق ڈارکی ہدایت پر پی ایم ایل ن متحدہ عرب امارات کے انفارمیشن سیکریٹری راجہ ابوبکر آفندی کو اگلے نوٹیفکیشن تک کے پارٹی کا عبوری قائم مقام جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے اور ساتھ ہی ان کو بحیثیت پریس سیکریٹری کے عہدے پر اپنا کام جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اقبال کی وفات کے بعد پارٹی کا یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ پی ایم ایل ن انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک اور جنرل سیکریٹری چوہدری نورالحسن تنویر نے راجہ ابوبکر آفندی کو مبارک باد دی اور ان کو پارٹی امور کو قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے بیانئے کے مطابق چلانے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور سوشل میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ راجہ ابوبکر آفندی کو 21اکتوبر2022 سے پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کا عبوری جنرل سیکریٹری کا چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!