سعودی عرب میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سےتقریب،پاکستانی شہریوں سمیت سفارتی افسران کی شرکت

0

پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور

ریاض(وقار نسیم وامق)سعودی عرب میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری اور پاکستانی شہریوں سمیت سفارتی افسران نےشرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور ان کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان کے بنیادی آزادی کے حق کو طاقت کے زور پر دبا رہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارت کو کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

نامور کشمیری رہنما حاجی احسان دانش اور سردار عاصم آفتاب کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ناجائز عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا تاہم کشمیر میں ظلم وستم کو روکوانے اور حق خودارادیت کے لئے اقوام عالم کا کردار ناگزیر ہوچکا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں مسلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے کردار ادا کرے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ رہے ہیں اور دنیا کے اہم پلیٹ فارم پر حکومت مسلہ کشمیر کو اجاگر کر رہی ہے۔

تقریب میں سفارتی افسران توصیف خاور، مواحد کیانی اور ایمن ندیم نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!