سٹاک ہوم(انصراقبال بسرا)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سٹاک ہوم کی فضا امپورٹڈ حکومت ،گو شہباز گو کے نعروں سے گونج اٹھی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر گزشتہ روز وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے پر سویڈن میں مقیم اوورسیز پاکستانی شدید غصے میں سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا ہمارے کپتان پر جو بزدلانہ حملہ کیا گیا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،ملزمان کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان ہماری ریڈ لائن ہے جس کو کراس کیاگیا اب ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔
ہم خون کے آخری قطرہ تک اپنے کپتان کے ساتھ ان کے نظریے کا ساتھ کھڑےہیں امپورٹڈ حکومت امن کو ہماری کمزوری نا سمجھے، جب کپتان ہمیں حکم کرے گا ہم سب کو بہا کر لے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے عامر علی ندیم کی قیادت میں سفارتخانہ پاکستان میں یاددہانی یادداشت جمع کروائی جسے سفارتخانہ کے ممبر محمد سمیع اللّہ نے لیا۔سینئر رہنما پی ٹی آئی سویڈن کاشف کھٹانہ نے آنے والے شرکا اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔