ڈنمارک میں مفتی تقی عثمانی کے قائم کردہ عثمانی اسلامک سینٹر کا سالانہ اجلاس

0

اجلاس میں مفتی امتیاز علی نے خصوصی خطاب کیا،کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت

ڈنمارک(زبیر حسین)ڈنمارک میں قائم مفتی تقی عثمانی کے اسلامک سینٹر کا سالانہ اجلاس کاستروپ میں منعقد ہوا ، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور گلہائے عقیدت کے نظرانے پیش کرکے کیا گیا۔

اجلاس میں اسلامک سینٹر کو خرید کر ادارے کی ملکیت بنانے کے حوالے سے معاملات زیرِغور آئے، انتظامیہ کا کہنا تھاکہ عثمانی اسلامک سینٹر یورپ بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ایسا ادارہ ہے جو مفتی تقی عثمانی کے نام سے منسوب ہے اور انہی کے دستِ مبارک سے اس کا افتتاح ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اسکینڈے نیویا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو علما کا کورس کرنے کے لئے برطانیہ یا پاکستان جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہمارا ادارہ علما کے کورس کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے ۔

کمیونٹی کے مخیر حضرات سے انتظامیہ نے درخواست کی کہ دل کھول کر عثمانیہ اسلامک سینٹر کی مدد کریں تاکہ مستقل بنیادوں پر ادارے کے پاس ایسی جگہ ہو جہاں مذہبی تعلیمات سے کمیونٹی مستفید ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!