ایتھنز(انصر اقبال بسرا)اوورسیز وزیر ساجد حسین طوری کی پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے اراکین کے ساتھ خصوصی نشست ،انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس دورے کے بارے بہت پرعزم ہیں اور مستقبل بعید میں اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔
یونانی حکام سے ملاقاتیں کافی مفید رہیں، انہوں نے بتایا کہ جس طرح کے یونان میں کمیونٹی کے مسائل ہیں چاہے وہ سفارت خانہ کے ہیں یا مقامی حکومت کے وہ ان تمام مسائل پہ بات کرینگے۔
یونان والو ں کے مسائل دوسرے یورپ والوں سے ذرا مختلف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے آج یونان میں وزیر سے ملاقات میں ان تمام چیزوں پر تفصیلاً گفتگو کی جس میں پاکستان میں یونان کے سفارت خانہ میں کاغذات کی تصدیق اور مقامی سطح پہ پاکستانیوں کے مسائل بارے آگاہ کیا۔