قونصل جنرل حسن افضل خان کوثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں احسن کردار ادا کرنے پراعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

0

پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی نے چوہدری مشتاق حسین کے ہمراہ قونصلر جنرل حسن افضل خان سے ملاقات کی، وفد میں چوہدری نعیم عباس بہکڑی بھی موجود تھے۔

وفد نے قونصلر جنرل کو ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ وفد نے نیزہ بازی کے انعقاد میں قونصلیٹ کے تعاون کی بدولت چکوال اوورسیز فورم دبئی کی جانب سے اعزازی شیلڈ قونصل جنرل حسن افضل خان کو پیش کی۔

قونصلر جنرل نے شکریہ کے ساتھ شیلڈ قبول کی اور پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں کبڈی کے بین الاقوامی مقابلے دبئی میں منعقد کروانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس پر اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!