کھیل دماغی اور جسمانی نشوونما کا ایک بہترین ذریعہ ہیں،رشید گوہر

0

برسلز(نمائندہ خصوصی)کھیل دماغی اور جسمانی نشوونما کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ اس لیے اس سلسلے کیلئے فراہم کی جانے والی ہر سہولت کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت رشید گوہر نے نوجوانوں کیلئے فٹبال کھیلنے کی ایک ان ڈور سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال یورپ کا مقبول ترین کھیل ہے۔ لیکن یورپ میں اکثر سردیوں کے دوران اوپن گرائونڈز میں فٹبال نہیں کھیلا جا سکتا ۔

اس لیے ضروری تھا کہ نوجوانوں کیلئے کوئی ایسی ان ڈور سہولت میسر ہو جہاں وہ سردیوں کے دوران بھی فٹبال کے کھیل کی صورت میں اپنی جسمانی ایکٹیویٹی کر سکیں اور سخت سردیوں کو صرف موبائل فون اور ٹی وی دیکھنے میں ہی صرف نہ کریں۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ بھی جاری ہو۔

یاد رہے کہ یورپین دارالحکومت برسلز کے علاقے آندرلیخت کی میونسپل حدود میں یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔ جس سے انتظامیہ کے ساتھ وقت اور ضوابط طے کرنے کے بعد کوئی بھی مستفید ہو سکتا ہے۔

اس سہولت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی بیلجیئم کے صدر غلام ربانی بابو، مہر علی صفدر، شکیل گوہر، شیخ کاشف ، اکرام گوہر اور ذیشان ملک کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!