اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب اوورسیز کمیشن کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کرینگے،رانا ساجد سہیل

0

لندن(تارکین وطن نیوز) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب سید طارق محمود الحسن نے ممبران ایڈوائزری کونسل ساؤتھ برطانیہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔

11افراد پر مشتمل کونسل ساؤتھ برطانیہ کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

سلائو میں مقیم نومنتخب ممبران ایڈوائزری کونسل رانا ساجد سہیل، چوہدری ذوالفقار، ہائی ویکہم کے منصور احمد کیانی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین سید طارق محمود الحسن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ساؤتھ آف انگلینڈ کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب کرکے ہمیں موقع فراہم کیا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ساتھ مل کر کام کر یں۔

انہوں نے کہا ہم اوورسیز پاکستانیوں کو اور اوورسیز کمیشن آف پنجاب کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں بلا سیاسی تفریق و تقسیم،ذاتی پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی سوچ و فکر کے ساتھ ادا کریں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب اوورسیز کمیشن کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کریں گے۔ سید طارق محمود الحسن نے ممبران ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!