برٹش ایئرویز کی پرواز میں خاتون مسافر کے کھانے سے مصنوعی دانت برآمد

0

لندن(نیوز ڈیسک)برٹش ایئرویز کی پرواز میں ایک خاتون مسافر کے کھانے میں سے مصنوعی دانت نکل آیا۔ غدا الحوث لندن سے دبئی جانے والی پرواز میں محوِ سفر تھیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کھانے اور مصنوعی دانت کی تصویر بھی شیئر کی۔

خاتون نے ٹوئٹ میں ایئرلائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک آپ سے اپنے کھانے میں سے برآمد ہونے والے اس مصنوعی دانت کے متعلق وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے منہ میں میرے اپنے تمام اصلی دانت لگے ہوئے ہیں تو یہ میرا نہیں ہوسکتا۔

https://twitter.com/ghadaelhoss/status/1599289114758479872

برٹش ایئرویز نے خاتون مسافر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، کیا آپ نے کسٹمر ریلیشنز ٹیم کو فضائی عملے کے متعلق تفصیلات فراہم کی تھیں؟ آپ ہمیں براہ راست میسج کرکے اپنی تمام ذاتی تفصیلات فراہم کیجیے۔

ایئرلائن نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر براہ راست خاتون مسافر سے رابطے میں ہیں اور ان سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلات بھی لے چکے ہیں تاکہ متعلقہ حکام واقعے کی تفتیش کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!