ناروے:حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے عرس مبارک کے موقع پراوسلو میں محفل ذکر و نعت کا اہتمام

0

اوسلو(عقیل قادر) منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اوسلو کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغازقاری رضا خالد نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ناروے کے مشہور و معروف نعت خواں قاری انصر علی قادری، ہارون قیوم، عبدالمنان، سید جواد شاہ، محمد اسماعیل،عبدالسلام اور منہاج یوتھ لیگ کی بچیوں نے نبی پاک ؐ کی بارگاہ اقدس میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچاور کیے۔

محفل سے جن علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں پیر سید نعمت علی شاہ بخاری، علامہ نصیر احمد نوری اور علامہ اقبال فانی شامل ہیں۔علمائے کرام نے برصغیر میں صوفیاء اور باالخصوص حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی اسلام کے لیے کی گئی کاوشوں پر روشی ڈالی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

حافظ صداقت علی قادری نے نَقابت کے فرائض سر انجام دیئے، قاری محمود الحسن گولڑوی نے ختم شریف پڑھا جبکہ محفل کے اختتام پر قاری نور علی سیالوی نے درودو سلام پیش کیا۔زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے بانی افتخار محمود نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام علمائے کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محفل میں جن دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ان میں مفتی طاہر عزیز باروی، مفتی محمد زبیر تبسم، قاری محمد اسلم، علامہ صفوۃاللہ مجددی، صاحبزادہ فراست علی شاہ بخاری، پروفیسر محمد ارشد، قاری رحمت ہاشمی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!