مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر شیخ سعید اور پاکستانی نژاد حافظ سجاد احمد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے محفل نعت کا انعقاد

0

پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات سمیت خواتین و بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) مسلم لیگ نون سویڈن کے صدر شیخ سعید اور پاکستانی نژاد حافظ سجاد احمد نے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل نعت کا انعقاد kungsangan اسلامک سینٹر میں کیا ۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات سمیت خواتین و بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، محفل نعت میں ناروے سے مذہبی اسکالر علامہ عدیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

علامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرنی چاہیے۔

نوجوانوں کو خصوصی طور پر اسلام کی دعوت دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دیار غیر میں بے راہ روی سے دور ہو سکیں۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے شیخ سعید اور حافظ سجاد کی والدہ کے لئے خصوصی دعائیں کیں جبکہ کمیونٹی کے افراد جو اس دنیا سے اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں ان کے لئے بھی بلند درجات کی دعائیں کیں۔

محفل نعت میں حاضرین کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!