پیرس:پاکستان کے مشہور تعمیراتی گروپ جے7اور فرانس کی گولڈن ٹیولپ ہوٹل چین کے درمیان معاہدہ

0

نعیم چوہدری کی جانب سے جے 7 گروپ کے سی او محمد مقبول اور انکی ٹیم کےاعزازمیں اعشائیہ کا اہتمام

تقریب میں پیرس کی سیاسی،مذہبی،کاروباری اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

پیرس(سلطان محمود سے)پاکستان کے مشہور تعمیراتی گروپ جے7 وفد کی فرانس آمد ، جے7 کمپنی اور فرانس کی گولڈن ٹیولپ ہوٹل چین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

جے 7 گروپ کی پیرس میں موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیئرمین جموں کشمیر فورم فرانس و سابق کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعظم آزاد کشمیر نعیم چوہدری کی جانب سے جے 7 گروپ کے سی او مقبول اور انکی ٹیم کےاعزازمیں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب میں پیرس کی سیاسی ، مذہبی ، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے ہوا،نعیم چوہدری نے جے 7 گروپ کے وفد کا استقبال پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا۔

نعیم چوہدری نے ابتدائیہ میں جے 7 گروپ کے پاکستان میں ہونیوالے میگا پراجیکٹس پر بریف کیا، بعد ازاں محمد مقبول نے بتایا کہ کیسے وہ ایک غریب گھر سے اٹھ کر اس مقام پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اسکی معلومات لازمی ہونی چاہئیں جس کے بعد آپکا اپنے آپ سے مخلص ہونا اور کاروبار کو دیانتداری سے چلانا کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج انکی کمپنی نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جانی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکی کمپنی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پہلے اپنے پراجیکٹس کیلئے زمین خریدتے ہیں اور بعد میں سرمایہ کاروں کے ذریعے فروخت کرتے ہیں تاکہ لوگوں کا پیسہ ضائع نہ ہو، جے 7 کمپنی کے وفد کی جانب سے پاکستان میں شروع ہونیوالے نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

حاضرین نے بھی مختلف سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا اور جے 7 کمپنی پر اعتماد کا اظہار کیا ، مسلم لیگ فرانس کے چیئر مین راجہ علی اصغر نے مہمان گرامی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ، آخر میں حاجی چوہدری اسلم نے دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!