سویڈن کے شہرویخو میں یومِ قائد کے حوالےسے پاکستان کلچرل سوسائٹی کی جانب سے بچوں کیلئے تقریب کا انعقاد

0

ویخو(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کا شہر ویخو جو کہ سویڈن کے اوورسیز پاکستانیوں میں پاکستانی طالب علموں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہےوہاں کی مقامی پاکستانی ثقافتی تنظیم پاکستان کلچرل سوسائٹی کی جانب سے یومِ قائد کے حوالے سے بچوں کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک سے لے کر پاکستان کی تاریخ اور قائد اعظم کی جدوجہد تک سب کچھ بچوں نے ہی بیان کیا،خصوصی سوالات اور جوابات کے سیشن میں بچوں کو قائد اعظم کے متعلق معلومات بھی مہیا کی گئیں۔

تقریب میں سفیرِ پاکستانی ڈاکٹر ظہور احمد کا ریکارڈڈ پیغام بھی شرکاء کو سنایا گیا، خصوصی پیغام میں سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا اہتمام ضرور کیا جانا چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں تک ہماری ثقافت ، تاریخی ورثہ اور اس کی اہمیت سے آگاہی پہنچائی جاسکے۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان کلچرل سوسائٹی جنید خان، وائیس چیئرمین ندیم عباس،جنرل سیکرٹری امجد رفیق، یاسر مشتاق، حافظ عدنان اور سید محمود حیدر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی تقریبات خصوصاً بچوں کے لئے منعقد کرتے ہیں تاکہ یہاں کی مصروف زندگی میں والدین کو ایسا پلیٹ فارم میسر آسکے جہاں ان کے بچے پاکستانیت سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!