کوبلنز(نمائندہ خصوصی)مرکزی جامع مسجد اقصٰی کوبلنز کے زیر اہتمام 10 سال سے 20 سال کے بچوں کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں آج پہلا دن ہے۔
تربیتی کیمپ میں20بچوں نے شرکت کی جو مختصر وقت کی کال پر والدین کے تعاون سے شرکت یقینی بنائی،آج کی نشست میں بچوں نے تلاوت،تجوید وقراٌت، نعت اور تقریر کے سبق لیے۔
انتظامات کیلئے محترم فیصل قیوم، ارشد منہاس، طاہر رانجھا، دیگر دوستوں نے خدمات سرانجام دینے ہیں، تربیتی کیمپ میں الحافظ القاری ڈاکٹر محمد شحرور، الحافظ القاری محمد بلال نقشبندی، ڈاکٹر خالد نے اہم کردار ادا کیا۔