پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا146واں یوم پیدائش منایا گیا

0

حصول پاکستان کیلئےبابائے قوم کی انتھک جدوجہد، فہم و فراست اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا

قائد اعظم کی جدو جہد سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، چوھدری خالد حسین

قائد اعظم کی انتھک کوششوں سے ہمیں ایک ایسا ملک نصیب ہوا جہاں ہم آزاد انسانوں کی طرح رہ سکتے ہیں، چوہدری افتخار احمد

دبئی (طاہر منیر طاہر) قائد اعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں، ان کے والدین، سکول ٹیچرز، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے اراکین اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

یوم قائد کی مناسبت سے طلبا نے تقاریر، ملی ترانے اور ٹیبلوز پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ میں صدرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوھدری خالد حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد، ڈائریکٹر شارجہ سوشل سنٹر عمران رفیق، ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی اور محمد اقبال (بیلجیئم ) طارق ندیم، اورفیملیز نے شرکت کی۔

اس موقع پرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدرچوھدری خالد حسین اورجنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد نے بابائے قوم کی انتھک جدوجہد، فہم و فراست اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 146واں یوم ولادت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ قائد کے رہنما اصولوں، ایمان، اتحاد اور نظم پر ہرصورت عمل کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ ہم برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنانے پر اظہار تشکر کرتے ہیں جہاں ہم قائد کے تصور کے مطابق اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے آزاد ہیں۔

ان کی انتھک کوششوں کی بدولت ہمیں ایک ایسا ملک نصیب ہوا جہاں ہم آزاد انسانوں کی طرح رہ سکتے ہیں اور سانس لے سکتے ہیں اور اپنی خواہشات اور ثقافت کے مطابق ترقی کر سکتے ہیں۔

آیئےعہد کریں کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں۔تقریب ہذا کے دوران اسٹیج سیکرٹری صائمہ نقوی نے ادا کیے اور کہا کہ قائد اعظم نے اتحاد، ایمان اور تنظیم کا جو درس دیا تھا اسے آج پھر دوہرانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!