پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد،عہدیداران سمیت ورکرز کی بھرپور شرکت

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں سعودی عرب کے عہدیداروں سمیت ریجنل عہدیداروں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن تھے جبکہ مہمان اعزازی کے طور جدہ سے پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چوہدری محمد نعیم شریک ہوئے۔

اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر احتشام جاوہد کوہلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا ہر نوجوان پارٹی قیادت کا ہراول دستہ ہے پیپلزپارٹی ایک نظریاتی، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جس نے روز اول سے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اسکے لئے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ و رکرزنے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے پیپلزپارٹی ملک کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو ملک کی تمام اکائیوں اور طبقات کے یکساں حقوق کی بات کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر کہلاتی ہے پیپلزپارٹی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور اسکے لئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور پی وائے او کا ہر نوجوان اس سیاسی جدوجہد میں بھرپور کردار نبھا رہا ہے۔

پی وائے او سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز موجود ہیں اور آج کے ورکرز کنونشن نے ثابت کیا ہے کہ ورکرز کو منظم اور متحرک بنا کر پارٹی کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور اس سلسلے کو ہم جاری رکھیں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پیپلزپارٹی گزشتہ کئی سالوں سے اپنا وجود رکھتی ہے اور سیاسی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہے پیپلزپارٹی بھٹوازم کو آگے بڑھا رہی ہے اب اس میں نوجوانوں کی جدوجہد شامل کو رہی ہے اس سے یقیناََ پارٹی کو فاہدہ پہنچے گا اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ مقبول ہوگا۔

پی وائے او ریاض کے صدر قریب اللہ سمیت صدر پی وائے او ریاض سٹی طاہر چوہدری، سفیر حیدر، اسحاق ساقی، مدثر رفیق، فہیم خان، محمد نعیم، ایاز شاہین، ہدایت اللہ پرویز خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت اور پارٹی پرچم کے سائے تلے نا صرف متحد ہیں بلکے پارٹی کی خدمات اور سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنے اور انہیں پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آج پی وائے او کے اس ورکرز کنونشن میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی موجود ہے اس طرح کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ورکرز موجود ہیں جو یکجان ہوکر سعودی عرب میں پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں انکی سیاست خواب اور خیال پر مبنی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستانی عوام مہنگائی اور بےروزگاری سمیت دیگر سنگین مسائل سے دوچار ہوچکی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے پیپلزپارٹی عام مزدور، کسان، اور ہاری کی جماعت ہے جو جب بھی برسر اقتدار آئی اس نے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کیا اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی اور ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!