نائب چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ، مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداران کی بھر پور شرکت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) نائب چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بیرسٹرز،وکلاء،جرنلسٹس،چارٹررڈ اکاؤنٹنٹس،سیاسی و کاروباری اور سماجی شخصیات کے علا وہ مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداران کی بھر پور شرکت۔
عشائیہ میں پریس کلب پاکستان کے صدر ارشد انصاری ،معروف اینکر پرسنص سینئر جرنلسٹ سہیل وڑائچ،وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے چھوٹے بھائی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ریاض ملک، مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین ،برطانیہ سے ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا، سینئرنائب صدر مقصود احمد بٹ ،سنیئر نائب صدر یو اے ای عرفان طور۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن جرمنی محمد عنصر بٹ،فضا ریاض اینکر پرسن نیوز 1، اویس سعید بزنس مین، رانا خالد سی ای او الرحمٰن گروپ آف ڈویلپرز ،قمر زمان بزنس مین، حسن زمان پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی و دیگر شامل تھے۔