پاکستانی طالب علم محمد عاصم صدیق یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر منتخب

0

کوالا لمپور (محمد وقار خان) یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا (یو ٹی ایم) میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم محمد عاصم صدیق کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی (آئی ایس ایس) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

عاصم یو ٹی ایم ملائیشیا میں کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہے، انہوں نے آئی ایس ایس صدر کا انتخاب لڑا ہے جو 90 سے زیادہ ممالک کے طلباء کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے 189 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل نائیجیریا سے عبداللہ اولی والا الفا نے 166 ووٹ حاصل کیے۔

دیگر عہدیداروں میں مالدیپ کے ایمن احمد شریف نائب صدر، الجزائر کی عمائمہ ماروا بوگویرا نائب صدر برائے امور خواتین، سوڈان کے انس احمد عبدالباغی کو اعزازی سیکرٹری اور صومالیہ کے عبدالرحمن محمد نور کو اعزازی خزانچی منتخب کیا گیا۔

محمد عاصم صدیق کو اس سے قبل بھی سیشن 2022/2023 کے لیے صدر انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس سوسائٹی-پاکستان (ISS-Pak) منتخب کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!