وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بیلجیئم اور نیدر لینڈز کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

0

ملاقاتیں سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئیں

برسلز(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج بیلجیئم اور نیدر لینڈز کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں سوئٹزرلینڈ کے معروف سیاحتی مقام ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئیں۔

اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغامات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی بیلجئین ہم منصب ہادجا لحبیب اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوسٹرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلاب میں مدد فراہم کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں وزراء کے ساتھ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!