ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی بائیکرز کا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خلیجی ممالک کے دورے پر پاکستانی بائیکرز سعودی عرب پہنچ گئے جہاں سفیرِ پاکستان امیر خرم راٹھور نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے سمیت پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی بائیکرز کا قافلہ ہزاروں میل سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گیا۔

دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سمیت سفارتی افسران اور کمیونٹی ارکان نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے ان کا استقبال کیا جبکہ بائیکرز نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

اس موقعہ پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے بائیکرز کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی بائیکرز کی اس کاوش سے جہاں خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہونگے وہیں اس سے پاکستانی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستانی بائیکرز کے کیپٹن مکرم ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سعودی عرب تک پاکستانیوں سمیت خلیجی ممالک کے لوگوں نے محبت اور پیار دیا اور پاکستان سے باہر ہر پاکستانی سفیر کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے چاہئےکہ وہ پاکستان کے مثبت چہرے سمیت اسکی سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!