پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے گرینڈ ڈنرکا اہتمام

0

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پاکستان میں انویسٹمنٹ کے سنہری مواقع موجود ہیں، فیصل نیاز ترمزی

پاکستان بزنس کونسل کے7رکنی نئے ڈائریکٹرز کا تعارف بھی کرایا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے گرینڈ ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مہمانانِ خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان تھے، پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹرز نے پھولوں سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اورانہیں خوش آمدید کہا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مصطفےٰ سلطان نے انجام دیئے،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سنیئر نائب صدر محمد نفیس نے سب کو خوش آمدید کہا اور پاکستان بزنس کونسل کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حالیہ نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے بارے بریفنگ دی اور پاکستان بزنس کونسل کے 7 رکنی نئے ڈائریکٹرز کا تعارف کرایا گیا، جن میں محمد اقبال داؤد صدر، محمد اعجاز، مصطفےٰ ہیمانی، محمد سلیم تابانی، اور سلطان محمود شامل تھے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان الحمد اللہ اس وقت ٹورازم کے حوالے پوری دنیا سے بہتر ہے جس میں خدا کی دی ہوئی ہر نعمت موجود ہے انہوں نے تمام بزنس مینوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں انویسٹمنٹ کے سنہری مواقع موجود ہیں اس سے آپ سب کو فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت سے شعبے ہیں جس میں انویسٹمنٹ کی جا سکتی ہے اور ہر طرح کا تحفظ بھی موجود ہے،اس وقت پاکستان کو اوور سیزپاکستانیوں کی طرف سے انویسٹمنٹ کی اشد ضرورت ہے اور اوورسیزپاکستانیوں کی کاوشوں سے ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے اس موقع پر احمد شیخانی سابق صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی نے بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب میں پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے فیصل نیاز ترمذی، حسن افضل خان، احمد شیخانی، میر وقاص الٰہی، بیرسٹر علی بنگش قریشی کو یاد گاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔

تقریب میں شبیر مرچنٹ، انجینئر زبیر خان، ظہیر گجر، سلیم اختر، سید آصف زمان، کامران ریاض، عرفان افسر اعوان، ثمینہ ناصر، شاہد افتخار، مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ، میاں عمر ابراہیم، راشد اشرف ، عبدالرحیم، مصطفےٰ الطاف، شفیق الرحمن، خرم خواجہ، بلال موتی والا، محمد نعیم، محمد فاروق ، محمد اقبال تابانی، عارف مالیا، افتخار علی تتلہ، شاہد عمرانی، صباحت عائشہ، نور کریم، طاہر اون والا، سید اشرف محمود، محمد ابراہیم، محمد جواد، میاں محمد حفیظ، احسن خرم، شوکت عظیم، فراز نعیم، جاوید اقبال، عدنان میمن کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

آخر میں سلطان محمود نے تمام شرکائے تقریب کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!