بیرون ملک پاکستانی صحافیوں کا مثبت کردار قا بل تعریف ہے،فرزانہ کوثر

0

یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر رہے ہیں

پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے نو منتخب ارکان کو مبارک باد اوران کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدرفرزانہ کوثر نے پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے نو منتخب ارکان سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر رہے ہیں اور یہاں کام کرنے والے صحافیوں کا مثبت کردار قا بل تعریف ہے۔

پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے نو منتخب ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے لنچ میں پی جے ایف کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی، انفارمیشن سیکرٹری اعجاز گوندل، ایگزیکٹوباڈی کے ارکان خالد گوندل اور احمد سارنگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر فرزانہ کوثر نے کہا کہ سیاست، صحافت اور ریاست آپس میں لازم و ملزوم ہیں اور ان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافی معاشرے کی خامیوں کی نشان دہی کرتے ہیں اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے ساتھ بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی حضرت بیرون ملک رہ کر قوم و ملک کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں، جس پر وہ لائق صد تحسین و آفریں ہیں۔

فرزانہ کوثر نے پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای کے نو منتخب ارکان کو مبارک باد دیتے ھوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!