ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی لائبریری میں’’قرآن وال‘‘کا افتتاح کیا

0

ڈنمارک(نمائندہ خصوصی)عرفان القرآن کے ڈینش ترجمہ کی تقریب سے پہلے منہاج القرآن ڈنمارک NV سینٹر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لائبریری میں قرآن وال کا افتتاح بھی کیا ۔قرآن وال بنانے کا مقصد عوام الناس کو قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات کی طرف راغب کرنا ہے ۔

ڈینش ترجمے کی تشہیر اور پیغام بہتر طریقے سے عوام الناس تک پہنچانے کیلئے ’’قرآن وال‘‘ میں ہر چیز کو عرفان القرآن کے مزاج کے مطابق ڈیکوریٹ کیا گیا ہے ۔ عرفان القرآن کے ڈینش ترجمے کے ساتھ ساتھ اردو انگلش تراجم کو بھی وہاں رکھا گیا ہے ۔

عرفان القرآن کے کوور کے عین مطابق کیلی گرافی کروائی گئی ہے ۔ قارئین کے آرام کا خیال رکھتے ہوئے پڑھنے کیلئے بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ منہاج القرآن ڈنمارک کی طرف سے #TheGreatQuranWall کے نام سے ہاش ٹیگ بھی بنایا گیا ہے ۔

اس سلسلہ میں محترم رضوان احمد چوہدری، ڈاکٹر لاریب احمد، انیکہ احمد، آمنہ احمد اور ان کی پوری ٹیم کو انکی دن رات کی کاوشو ں سے قرآن وال کے بنانے میں چیئرمین نے خصوصی مبارکباد دی اور انکے اس عظیم کام پہ داد تحسین ڈھیروں دعاؤں سے نوازا اور انہیں اسناد دیں ۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈنمارک کی تنظیم کو قرآن مجید کے فہم کو عام کرنے والی کاوشوں پہ اظہار محبت فرماتے ہوئے مبارکباد اور دعائیں دیتے ہوئے فرمایا کہ یورپ کی تنظیمات میں قرآن کی خدمت کرنے میں بیشک ڈنمارک صفِ اوّل میں کھڑا ہے، اللہ برکتوں رحمتوں سے نوازے اور اس کا اجر دنیا و آخرت میں سمیٹنے کی توفیق سے نوازے ۔

اس موقع پر چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے راجا محمد افضل ، علی حسنین احمد ، سجاد ساہی ، ارسلان جاوید ، حاجی مظفر علی ، محمد اسحاق رانا اور محمد جمیل قادری کو لائبریری کی خوبصورت انداز میں دیکھ بھال کرنے اور سوشل میڈیا کے دور میں جہاں لوگ کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ایسے میں لوگوں میں لائبریری کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت کو سراہا،انہوں نے راجا محمد افضل اور محترم اسحاق کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!