آزاد کشمیر کی حکومت اپنے شہریوں سمیت آزاد کشمیر کے تارکین وطن کیلئے بھی کام کر رہی ہے،ظفر اقبال ملک

0

سعودی عرب میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی جانب سے تقریب کا انعقاد، دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بھی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شریک تھے جن سے آزاد کشمیر کے ہائیرایجوکیشن کے وزیر ظفر اقبال ملک نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی ورکرز سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ملکی سرمایہ اور اثاثہ ہیں جو دن رات محنت سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اپنے شہریوں سمیت آزاد کشمیر کے تارکین وطن کے لئے کام کر رہی ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ہمیں ملکر تحریک آزادی کی جنگ کو لڑنا ہوگا تاکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر الحاق پاکستان کر سکے اور اس روز تک ہماری مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر ساجد محمود، حاجی ریاست، چوہدری جاوید، عتیق نیئر، شمریز عالم اور شکیل الرحمان نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!