جرمنی کے شہر میونخ میں’’ برجز آف ہوپ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد،سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کی خصوصی شرکت

0

برلن( رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی کے شہر میونخ میں’’ برجز آف ہوپ‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے بطورکلیدی مقرر اور پینالسٹ شرکت کی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد جرمن عوام کے لیے پاکستان کو اقتصادی اور ثقافتی شراکت دار کے طور پر پیش کرنا ہے، ثقلین سیدہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب سے پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے جرمن کمپنیوں میں ملازمتوں کے موقع بڑھیں گے۔

تقریب کے دیگر مقررین میں سے مسٹر ہانس اور ڈاکٹر جمیلہ حق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں این جی اوز کے ذریعے بہت سے عوامی شعبوں میں کام کر رہے ہیں جس میں صحت ، تعلیم ، انفراسٹکچر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں متعدد پروگرامزچل رہے ہیں۔

اس تقریب کا اہتمام معروف کمیونٹی ممبر اور بزنس مین ارسلان منہاس نے کیا تھا،کمیونٹی ممبران سمیت جرمن کی عوام کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!