حضور نبی اکرمؐ کی تعلیمات انسانیت کے تحفظ اور امن و احترام پر مبنی ہیں،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

0

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مدینہ مسجد بریمن میں عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس سے خطاب

جرمنی(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مدینہ مسجد بریمن میں عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس بسلسلہ تقریب رونمائی ’’ترجمہ جرمن زبان سیرت نبوی کا اصل خاکہ‘‘کی خصوصی شرکت و خطاب۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات انسانیت کے تحفظ، بین المذاہب رواداری، پیار، محبت اور امن و احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اصل خاکہ کا جرمن زبان میں ترجمہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کا ایک انتہائی شاندار کام ہے اس سے جرمنی میں مقیم مسلمانوں کو سیرت الرسولؐ کے مطالعہ میں مدد ملے گی، سیرت الرسول ؐ کا مطالعہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر میاں عمران الحق (صدر MQIجرمنی)، علامہ حافظ سردار افتخار احمد (خطیب جامع مدینہ مسجد)، چوہدری ناصر محمود (صدر مدینہ مسجد) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے اراکین و وابستگان ،خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لائف ممبر اور بانی مدینہ مسجد عبدالخالق بٹ (مرحوم) اور ریاست چیمہ (مرحوم) کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!