فرانس کی نمائندہ ادبی تنظیم’’بزم اہل سخن پیرس‘‘کے زیراہتمام معروف شاعر امجد اسلام امجد کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

0

پیرس(عاکف غنی)فرانس کی نمائندہ ادبی تنظیم ’’بزم اہل سخن پیرس‘‘کی طرف سے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں پیرس کی مختلف ادبی تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی ۔

پاکستان کے معروف شاعر ڈرامہ نگار اور کالم نگار امجد اسلام امجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بزم اہل سخن پیرس نے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں پیرس کی تمام ادبی تنظیموں نے شرکت کی اس موقع پر شعراء نے امجد اسلام امجد کی وفات کو ادب کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے کے بعد ادب بھی دیوالیہ ہو گیا ہے ۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ بزم اہل سخن شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ امجد اسلام امجد اپنے ادبی کام کی بدولت صدیوں زندہ رہیں گے ۔شرکاء نے امجد اسلام امجد سے اپنی ملاقاتوں کی یادیں تازہ کیں۔

پروگرام کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا پہلے حصے میں شعراء نے امجد اسلام امجد کی ادبی خدمات کو سراہا اور دوسرے حصے میں مشاعرہ رکھا گیا جس میں شعراء نے اپنا کلام سنایا ۔

شعراء میں ایاز محمود ایاز ، عاکف غنی ، آصف جاوید عاصی ، نبیلہ آرزو، ممتاز ملک ، شاذ ملک ، شمیم خان،مقبول الٰہی شاکر اور عاشق رندھاوی نے شرکت کی اور اپنے خوبصورت کلام سے ایک دوسرے کو لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!