منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام روحانی اجتماع کا انعقاد، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت

0

بندہ خدا کو اپنے دامن میں جھانکنے اور باطن کی اصلاح کیلئے شب برات جیسی مبارک راتیں عطا کی گئی ہیں،چیئرمین سپریم کونسل

فرانس(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام ذائقہ ریسٹورنٹ میں شبِ برات کے روحانی اجتماع میں شرکت و خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس پیرس میں شب برات کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات باطن کی اصلاح اور رجوع الیٰ اللہ کی رات ہے۔ اسلامی تعلیمات اخلاقی و روحانی تربیت کردار سازی اور پر امن معاشرہ کی تشکیل کے گرد گھومتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندہ خدا کو اپنے دامن میں جھانکنے اور باطن کی اصلاح کے لئے شب برات جیسی مبارک راتیں عطا کی گئی ہیں۔

اللہ رب العزت انسانوں کو دنیا اور آخرت کی زندگی میں کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی معاملے میں حد سے تجاوز نہ کرو، گناہوں سے بچو ، کسی کی حق تلفی نہ کرو، وعدہ خلافی سے بچو ، عزیز و اقارب کا خیال رکھو، بچوں کو علم نافع سے ہمکنار کرو اور سیاسی و سماجی، اقتصادی زندگی جاری رکھتے ہوئے خدمت دین کے لئے بھی وقت نکالو، غرور تکبر کی جگہ عجز و انکساری اختیار کرو اللہ سے معافی مانگنے والے اور عجز و انکساری اختیار کرنے والے بندے اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔

اجتماع میں تلاوت کلام رحمن کی سعادت قاری نور الحق الازہری نے حاصل کی، جبکہ احمد زمان، فرحان قادری، نوید، دانش بھٹی اور حافظ معظم نے بارگاہِ رسالتِ مآبؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض طا ہر عباس گورائیہ جنرل سیکریٹری MQI فرانس اور علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر MQI فرانس نے ادا کئے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں راجہ بابر حسین، حسن ارشد، محمد فیصل، راجہ طارق حسین، قاضی محمد دلشاد، محمد راشد، ارشد مہر، ندیم مہر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عامۃ الناس (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔

‎علاوہ ازیں شب برات کی بابرکت ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ذائقہ ریسٹورنٹ کے وسیع وعریض ہا ل میں رب کائنات کی رضا کے لیے اہلیان فرانس کے لئے خوبصورت محفل سجا ئی ۔جس کے مہمان خصوصی چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔

مردو خواتین کی بھرپور شرکت نے رونق محفل کو چار چاند لگائے ۔تلاوت کلام پاک قاری نورالحق الازھری نے فرمائی ۔بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہد یہ ءعقیدت کے پھول احمد زمان ،فرحان قادری ،نوید ،دانش بھٹی اور حافظ معظم نے پیش فرمائے ۔

گزشتہ دنوں منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے والے خوش نصیبوں کو اسناد دی گئیں ۔نقابت کی ذمہ داری طا ہر عباس گورائیہ جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ادا فرمائی ۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس رات کی مناسبت سے توبہ کی فضیلت اور بارگاہ خداوندی میں اس کی اہمیت وافادیت پر قرآن وحدیث اور اکابر صحابہ ء کرام کے معمولات کچھ اس حسین پیرائے وانداز میں پیش فرمائے کہ ہر آنکھ اشک بار تھی۔آخر میں آپ نے رقت آمیز دعا سے محفل کا اختتام فرمایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!