پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے پاکستان لاہور میں زمان پارک واقعہ کی پرزور مذمت

0

ویانا(رپورٹ:محمد عامر صدیق)پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے ہنگامی میٹنگ کا اہتمام آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کیا گیا۔جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کے لیے زمان پارک پاکستان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔

اس موقع پر عہدیداران کا کہنا تھاعمران خان کی ایک ناجائز اور زبردستی کی گرفتاری کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ ہم پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس کی عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جس ہمت سے وہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی کوشش ضائع نہیں جائیں گی اور پاکستان میں انصاف او امن آ کر رہے گا۔

تحریک انصاف آسٹریا کی پوری ٹیم موجودہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ، عہدیداران اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال اور گھروں میں موجود پاکستان کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ہراساں کرنا اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی گرفتاری اس امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

تحریک انصاف آسٹریا کے عہدیداروں اور کارکنوں غلام مصطفی بلوچ،محسن بلوچ،رانا محمد ادریس،الطاف جمال،ڈاکٹر نذیر احمد،ندیم نذیر،امجد چٹھہ،بابر فہیم،یوسف زائی،ارشد واڈئچ،ریاض بلوچ،عبدالستار مہر،حاجی منیر،ملک یاسر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جان لے کہ قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ ہاتھ آنے والا نہیں ہے اب ہماری منزل صرف حقیقی آزادی ہے۔

ہم پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان کی آزاد عدلیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس غنڈہ گردی اور پولیس گردی کو فی الفور روکا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے زمان پارک پر ہونے والے تشدد پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

آخر میں خصوصی دعا علامہ غلام مصطفی بلوچ نے ملک پاکستان کی سلامتی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور تمام عہدیداران اور کارکنان کے لیے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!