پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر مرزا اکرم کے جواں سالہ صاحبزادے انضمام مرزا انتقال کر گئے
امریکہ سے چودھری محمد شکیل اور دیگر دوستوں کی طرف سے اظہار تعزیت
دبئی ( طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے مرکزی نائب صدر مرزا اکرم کے جواں سال صاحبزادے انضمام مرزا کا افریقہ کے ملک یوگنڈا میں حرکت قلب بند ھونے انتقال ہو گیا۔
(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ) مرحوم انضمام مرزا کی میت یوگنڈا سے پاکستان روانہ کر دی گئی ہے جبکہ مرزا اکرم بھی مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت اور تدفین کے لئے جاپان سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔
مرزا اکرم کے دوست و احباب نے مرحوم انضمام مرزا کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔