چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ آمنہ خان نے یونیورسٹی آف مالٹا سےمالیکیولر فارماکولوجی میں ماسٹرز مکمل کرلیا

0

کوشش ہے کوئی ایسی ادویات لا سکیں جس سے بون کینسر کا علاج بھی ممکن ہو،آمنہ خان

مالٹا(انصر اقبال بسرا)چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ آمنہ خان نے یونیورسٹی آف مالٹا سےمالیکیولر فارماکولوجی میں ماسٹرز مکمل کرلیا ۔یاد رہے آمنہ خان دنیا کی پہلی سائنٹسٹ ہیں جو بون کینسر پر نوول کیمیکلز کے ساتھ رسرچ کر رہی ہے ۔

یونیورسٹی آف مالٹا کے زیراہتمام اس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مالٹا کے وزیراعظم روبٹ آبیلا اور مالٹا کے صدر جارج ویلا نے خصوصی شرکت کی اور طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

آمنہ خان نے بتایا کہ الحمدللہ محض اللہ تعالی کے فضل سے میں نے اپنا ماسٹرز مکمل کرلیا ہے اور میری ریسرچ بہت کامیاب رہی، انشاء اللہ تعالیٰ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ایسی ادویات لا سکیں جس سے بون کینسر کا علاج بھی ممکن ہو اور تکلیف بھی کم ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!