عمرہ اجازت نامے کی تفتیش شروع،مکہ کے تمام داخلی راستوں پر سیکورٹی تعینات

0

جدہ (امیر محمد خان سے)مکہ المکرمہ کے داخلی راستوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے،عمرہ کے لیے جانیوالوں سے اجازت ناموں کی تصدیق کے لیے چوبیس گھنٹے فرائض انجام دینگے۔

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں سیکورٹی فورسز اہلکار داخلی راستوں کے سیکورٹی کنٹرول پوائنٹس پر عمرہ کرنے کے اجازت نامے کی تصدیق کرینگے جو ” نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ عمرہ پرمٹ کا اجراء "نسک” سے ہوگا اور رمضان کے مہینے میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، تاکہ دوسرے زائرین کو عمرہ کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

جن زائرین کے پاس اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں چیک پوسٹ سے واپس بھیج دیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!