پیرس:چوہدری آصف کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد فرانکویل میں محفل ختم شریف کا اہتمام

0

پیرس(سلطان محمود)کاروباری شخصیت چوہدری آصف کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد فرانکویل میں محفل ختم شریف کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، حافظ اقبال اعظم نے ماں باپ کی شان اور انکی ہماری زندگی میں اہمیت بارے تفصیلی بیان فرمایا ۔

حافظ معظم نے ختم پڑھا جس کے بعد حافظ اقبال اعظم نے چوہدری آصف کی والدہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

آخر میں افطاری کا بھی اہتمام کیاگیا،اللہ پاک چوہدری آصف ، چوہدری واصف اور چوہدری قاسم کی والدہ کی مغفرت فرمائے اور آخرت کی منزل آسان فرمائے۔

جن کے والدین حیات ہیں اللہ پاک انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔ ثم آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!