’OZZY B entertainment‘ کے سی ای او عثمان محمود کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

0

لندن(رپورٹ:سدرہ بھٹی)’OZZY B entertainment‘ کے سی ای او عثمان محمود نے ایسٹ لندن کے مشہور ہالOasis banqueting میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی مشہور ومعروف سیاسی،سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

مانی لیاقت نے ہوسٹنگ کے فرائض سر انجام دیئے،اویسی برادران نے حمد سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور معروف قوال سہیل سلامت نے قوالیاں پیش کیں۔

اس موقع پر حضرت علامہ اعجاز احمد نیروی نے خصوصی دعائوں کا اہتما م کیا،افطار پارٹی میں خواتین اور بچوں سمیت کونسلرز حضرات نے بھی شرکت کی،اس افطار پارٹی میں 700سے زائد افراد شریک ہوئے۔

افطار پارٹی کی منفرد بات یہ تھی کہ اس میں6افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے اورخواتین کیلئے جیولری کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

تقریب میں دور دراز کے علاقوں سےلوگوں نے شرکت کی،شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات مزید بھی ہونی چاہئیں،اس موقع پر بچوں کیلئے خصوصی انٹرٹینمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا،بچوں کیلئے شوگر کینڈی اور پاپ کونز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

شرکا نے لزیز اور عمدہ کھانوں کی تعریف کی اور عثمان محمود کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!