نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو برطانوی شہزادے ولیم نے اہم ذمہ داری سونپ دی

0

لندن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو برطانوی شہزادے ولیم نے ایک اہم شاہی ذمہ داری سونپ دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دی ارتھ شوٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں اہم ذمہ داری دیدی۔

اس بات کا اعلان شہزادہ ولیم کی جانب سے دی ارتھ شوٹ پرائز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں جیسنڈا آرڈرن کو دی ارتھ شاٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CqmnldnIZEj/?utm_source=ig_web_copy_link

پوسٹ پر جسینڈا آرڈرن نے بھی پیغام لکھا کہ جب سے ارتھ شاٹ پرائز قائم ہوا ہے میں اس کی اہمیت اور افادیت کی قائل ہوں۔ یہ ایک نئی امید اور بہت حوصلہ افزا ہے۔

شہزادہ ولیم نے لکھا کہ جسینڈا نے بطور وزیرِاعظم نمایاں کارکردگی سے دنیا کے دل جیتے۔ ہم ان کے تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ 42 سالہ جسینڈا آرڈرن اکتوبر 2017 سے جنوری 2023 تک نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس دوران اپنے کام، لگن اور دیانت داری کی وجہ سے انھوں نے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!