افطار ڈنر میں کشمیری کمیونٹی کے لوگوں کی بھر پور شرکت
ڈنر تقریب میں علاقائی سیاست پر بھر پور اظہار خیال کیا گیا
تقریب سے صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد کا پر مغز خطاب
دبئی (طاہر منیر طاہر) معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ساجد اقبال عباسی کی طرف سے کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنردیا جس میں سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ ارشد نصیر چشتی، چیئرمین باغ یوتھ سردار ثاقب نعیم، صدر چنار ونگ دوبئی راجہ امجد کبیر، ڈاکٹر حسنین، صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد، چیف ایڈیٹر روز نامہ باغ ٹائمز سردار عاطف، صحافی راجہ شجاعت صابر، آصف راٹھور، راجہ ظفر حیات، خان داود شریف، عمران علی، جان سردار، نقاش ریاض، راجہ سعاد ت، سماجی بزرگ رہنما راجہ معروف خان قاری، عبدالحفیظ سردار، عابد افس، راجہ واجد کبیر، رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر ڈاکٹر ماجد افضل، ارسلان عباسی، راجہ طاہر خورشید، راجہ زعیم سلیم، ندیم عبداللہ، صیاد عباسی، راجہ زوہیب، راجہ کامران، راجہ طارق سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور میزبان سردار ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں میرٹ اور انصاف کا قتل عام ہو رہا ہے یواے ای کی ترقی کا راز یہاں کا بہترین لا اینڈ آرڈر ہے جس معاشرے اور قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتے متحدہ عرب امارت میں ادارے رول آف لا کے تحت لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
ہمارے ہاں سفارش رشوت کا بازار گرم ہے میرٹ اور انصاف نام کی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا ہمارے ایم ایل اے ہی میرٹ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جب تک انصاف نہیں ہو گا ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ ارشد خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت بڑی تعداد میں کشمیری مقیم ہیں بیرون ملک ہم اپنے ملک کے سفیر ہیں ،ہمیں یہاں رہتے ہوئے اپنے اعلیٰ اخلاق سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے ۔
چیئرمین باغ یوتھ فورم سردار ثاقب نعیم نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی ہم بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہمارے اسپتالوں میں جب مریض جاتے ہیں تو اسپتالپہنچنےسے قبل ہی اس کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو بدلنے کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم راجہ اسد خالد راجہ شجاعت صابر نصیر چشتی قاری عبدالحفیظ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے آخر میں معروف سیاسی و سماجی رہنما اور تقریب میں میزبان سردار ساجد اقبال عباسی نے تمام مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں امت مسلمہ تحریک آزادی کشمیر شہدا محرومین اور بیماروں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔