منهاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں ختم قرآن اور لیلۃ القدر کا اجتماع

0

اوسلو(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کی 27ویں شب میں انتظامیہ منہاج القرآن اوسلو ناروے نے بعد از نماز تراویح لیلة القدر میں ختم قرآن پاک کی محفل کا انعقاد کیا گیا هے جس میں خوبصورت محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل نعت میں قاری انصر علی قادری، هارون قیوم اور صاجزاده یاسین سعید نے بارگاہ رسالتمآبؐ میں گلہائے عقیدت نعت پاک کی صورت میں پیش کیا گیا ۔

اس اجتماع میں لیلۃ القدر کی عظمت شان اور فضیلت پر علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی خطاب کیا اور آخر میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاهر القادری کا پیغام والدین کے ساتھ حسن سلوک کے حوالے سے دیا۔

اس کے بعد حیات المیر نے ذکر الٰہی کروایا اور اس کے ساتھ ختم قرآن علامہ حافظ صداقت علی قادری نے پڑھا اور دعا علامہ محمد اقبال فانی نے کروائی ۔

منهاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے 27 ویں شب نمازتراویح علامہ حافظ صداقت علی قادری نے پڑھائی اور 29ویں بار نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔انہیں10ویں بار منهاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!