کینیڈا:اپوزیشن لیڈر انٹاریو مارٹ سٹائلز کے اعزاز میں راؤ طاہر کی جانب سے افطار ڈنر

0

این ڈی پی برسر اقتدار آکر صحت،تعلیم اور افورڈابل ہائو سنگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،مارٹ سٹائلز

سلیم مانڈوی والا نے مارٹ سٹائلز کو سینٹ آف پاکستان کا سوونئر پیش کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)این ڈی پی مسسی ساگا مالٹن کے صدر راؤ طاہر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر انٹاریو مارٹ سٹائلز کے اعزاز میں ایک کمیونٹی میٹ اینڈ گریٹ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے ہو ئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مارٹ سٹائلز نے کمیونٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے این ڈی پی پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور پریمئر ڈگ فورڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

مارٹ سٹائلز نے کہا کہ این ڈی پی برسر اقتدار آکر صحت، تعلیم اور افورڈابل ہا ئو سنگ کے مسائل ترجیحی بُنیادوں پر حل کرے گی۔

سیلم مانڈوی والا نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کی طرف سےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، این آئی سی وی ڈی اور دوسرے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

سلیم مانڈوی والا نے مارٹ سٹائلز کو سینٹ اُف پاکستان کا سوونئر بھی پیش کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

راؤ طاہر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام لوگوں کا شرکت کرنے پر شُکریہ ادا کیا اور کمیونٹی میں باہمی اتفاق اور ایک دوسرے سے مکالمہ کرنے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لئے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!