پاک ناروے فورم کے جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

افطارڈنر میں پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

اوسلو (عقیل قادر) پاک، ناروے فورم کے جنرل سیکرٹری اور سماجی رہنماچوہدری وسیم شہزاد کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطارڈنر میں پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے وسیم خاور نے کیا۔ نعت رسول مقبولؐ محمد عبدالمنان نے پیش کی۔ ڈاکٹر علامہ اسجد دھکڑ،ویلفیئر اتاشی آصف حمید،ڈاکٹر علامہ حامدفاروق اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔

چوہدری وسیم شہزاد نےنقابت کے فرائض انجام دیئے اور تقریب میںشرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے رمضان اور پاکستان کے حوالے سے مختصر گفتگو کی۔

اس موقع پر ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے استحکام پاکستان کے حوالے سے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ آپ سب تارکین وطن پاکستان کے حقیقی معنوں میں سفیر ہیں،چاہے آپ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس میں اخلاق کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ناروے میں پاکستانیوں نے جو ترقی کی ہے اس کی پورےیو رپ میں کوئیمثال نہیں ملتی،پاکستانی ہونے کے ناطے جس طرح آپ نے ناروے کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

ڈاکٹر علامہ حامد فاروق نے رمضان کی فضیلت بیان کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے، ہمیں پاکستان کے اداروں کے خلاف کسی بھی پراپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔

افطار ڈنر میں چوہدری افتخار احمد، ممبر اوسلو کونسل ڈاکٹر مبشر بنارس، سابق ممبر سٹی کونسل چوہدری خالد محمود، صدر پی ٹی آئی ناروے چوہدری حاجی افضال ،مولانا اسجد ، حامد فاروق، سابق صدر الخدمت یورپ ڈاکٹر اسد اجنالہ، ڈاکٹر علی، ڈاکٹر عا مر لیاقت، صدر پاک، ناروے فورم چوہدری قمر ٹوانہ، چوہدری اسماعیل سرور، سابق صدر اسلامک سوسائٹی چوہدری پرویز اختر رئیس، شیخ طارق محمود، سید جاوید شاہ ایڈووکیٹ، چوہدری اقبال بھاگو،مہرعباس، ناصر اکبر، چوہدری سجاد رسول،عقیل قادر ،مرزا یوسف، محسن رضا، سفارت خانہ پاکستان کے سینئر سٹاف آفیسرز محمد ناصر، ثاقب نثار، چوہدری عماد ظفر، انعام الحق، ارشد وحید چوہدری، چوہدری تنویر ،چوہدری رفاقت،چوہدری ظفر نواز ، چوہدری ساجد، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، چوہدری پرویز اختر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!