منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام معتکفین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0

تقریب سے منہاج القرآن ناروے کے امیر علامہ اقبال فانی نے مختصر خطاب کیا

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام بیس اپریل کو معتکفین کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام اوسلو کے مرکز پر کیا گیا ۔ جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حافظ صداقت علی قادری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور حاجی عرفان انصاری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔

تقریب سے منہاج القرآن ناروے کے امیر علامہ اقبال فانی نے مختصر خطاب کیا۔

منہاج القرآن ناروے کے صدر نثار پرویز اور نائب صدر راشد علی اعوان نے چوہدری مشتاق برنالی، میاں محمد اسلم، خان اقبال ، حاجی محمد ریاض اور حاجی محمد اسحاق کو سنت اعتکاف مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر تقریب میں شریک لوگوں نے معتکفین حضرات سے گلے مل کر انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال فانی نے خصوصی دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!