انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

0

سیمینار میں سمارٹ سٹی کے جدید تصور کے حوالے سے شرکا نے اظہار خیال کیا

ریاض (وقار نسیم وامق) انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سمارٹ سٹی کے جدید تصور کے حوالے سے شرکاء نے اظہار خیال کیا۔

دارالحکومت ریاض کے کنگ سلمان سوشل سینٹر میں منعقدہ سیمینار میں قائمقام سفیر محمد ذوالقرنین چھینہ سمیت پاکستانی انجینئرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سمینار میں ڈاکٹر انجینئر سہیل منیر نے سمارٹ سٹی کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور بتایا کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ سٹی کی تعمیر نو کے علاوہ نئے سمارٹ شہر آباد کر رہی ہے جس سے شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولتوں سے آراستہ کیا جاسکتا ہے سعودی عرب نیوم اور دیگر نئے سمارٹ شہر کی تعمیر کی جانب تیزی سے گامزن ہے جس میں پاکستانی اور دنیا بھر کے دیگر انجینئرز اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں پاکستان کے بڑے شہروں کو سمارٹ سٹی بنا کر ان کے مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس موقعہ پر قائمقام سفیر محمد ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم سینکڑوں پاکستانی انجینئرز ملکی سرمایہ اور اثاثہ ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دیار غیر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

پاکستان انجینئرز گروپ کے چیئرمین چوہدری محمد رفیق، سیکرٹری جنرل عاصم یوسف صدیقی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں بارہ یونیورسٹیوں کے 96 طلباء کو اسکالر شپ مہیا کی جاتی ہیں جس کی مد میں سالانہ چوبیس لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں اور یوں پاکستان انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر اپنا قومی فریضہ انجام دے رہا ہے۔

آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے انجینئرز کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!