رواں برس164طیارے عازمین حج آپریشن کیلئے مختص،سعودی عرب کے چھ ائیرپورٹس عازمین حج کا استقبال کرینگے

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں برس سعودی عرب کے چھ ائیرپورٹس عازمین حج کا استقبال کریں گے اور 164 طیارے عازمین حج آپریشن کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بارہ لاکھ سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لئے 164طیارے مختص کیے گئے ہیں جس میں عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور 14سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔

حج پروازیں سعودی عرب کے 6ہوائی اڈوں پر پہنچیں گی جدہ اورمدینہ منورہ کے علاوہ ریاض، دمام، طائف اور ینبع کے ہوائی اڈوں پر بھی حج آپریشن ہوگا، ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں ۔

سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!