پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کی جانب سے صاحبزاده پیر سید محمد جابرعلی شاہ ہمدانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0

بیرون ملک پاکستانی محنت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت اور پاکستان کی معیشت کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای کی جانب سے پاکستان سے مختصر دورے پر دبئی آئے صاحبزاده پیر سید محمد جابرعلی شاہ ہمدانی سجادہ نشین دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف صاحبزادہ سید راحت علی امام شاہ ہمدانی اور معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت راجہ رستم قمر، راجہ نبیل اور حیدر علی کےاعزازمیں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر صاحبزاده پیر سید محمد جابرعلی شاہ ہمدانی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی محنت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت اور پاکستان کی معیشت کے لئے عملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صاحبزاده پیر سید محمد جابرعلی شاہ ہمدانی نے پوٹھوہاری کمیونٹی یو اے ای، نواب ریسٹورنٹ کے اونر حاجی یٰسین اور ان کے منیجر مسعود کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!